اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق بھی کر لیا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور اعلیٰ عدالت سے درخواست کریں گے کہ عاصم سلیم باجوہ کیخلاف پہلے کی طرح جے آئی ٹی بنائی جائے۔ عاصم سلیم باجوہ کیخلاف وکلا ایک پٹیشن تیار کر رہے ہیں اور جیسے ہی یہ پٹیشن تیار ہوگی، سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔