اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئی سیاسی جماعت اپنے پارٹی بینرز پر آرمی چیف تصویر استعمال نہیں کر سکتی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پابندی لگا دی ۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے بینرزپرآرمی چیف کی
تصاویرلگانے پرپابندی لگا دی ، سرکاری اداروں کے سربراہان کی تصاویربینرزپرلگانے پربھی پابندی لگائی ہے،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ پابندی کافیصلہ سیاسی جماعت کے بینرز پر آرمی چیف کی تصویر لگانے کے بعد کیاگیا ،خلاف ورزی پرسیاسی رہنماؤں کونااہل قراردیاجائےگا۔