بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

(ن) سے(ش)نہیں بلکہ مخالفین کیلئے شعلے نکلیں گے،قائد نواز شریف کی کال پر کیا کام کریں گے؟ برجیس طاہر کا دعویٰ

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ چٹان کی طرح مضبوط ہے،(ن) سے(ش)نہیں بلکہ مخالفین کیلئے شعلے نکلیں گے،ہمیں اپنے قائد میاں نوازشریف پر بھرپور اعتماد ہے،انکی ایک کال پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وہ جب بھی کسی قسم کی کال دیں گے ن لیگ کا ہر رکن اور

رہنما تمام رکاوٹیں توڑ کر وہاں پہنچیں گے،مختلف بولیاں بولنے والے مخالفین کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،میاں شہبازشریف کو نوازشریف کا بھائی ہونے کی سزا دی جارہی ہے،دونوں بھائیوں میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے عوامی دفتر میں میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی ہدایات کے مطابق آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور سابق چیئرمین بلدیہ سانگلہ ہل چوہدری فقیر محمد بادشاہ بھی موجود تھے۔چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ ن ش م کوہ ہمالیہ کی طرح مضبوط بلند اور ایک ہی ہیں،ان کو علیحدہ کرنے کی گردان کرنے والے مداری اپنی پٹاری اور تماشہ بند رکھیں۔بڑے دکھ کی بات ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنی کامیابی کو نیب کی راہوں پر لگا رکھا ہے۔نیب کے ذریعے مخالفین اور خاص کر ن لیگ کو انتقامی سیاسی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فیصلے کے مطابق 11اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے موقع پر میاں نوازشریف کے خطاب نے موجودہ حکومت اور انکے حواریوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں اور وہ طرح طرح کی بولیاں بول کر اپنی نوکری پکی رکھنے کے عمل پر گامزن ہیں،مسلم لیگ(ن) کو مختلف طریقوں سے خوفزدہ کرکے

ختم اور نہ ہی توڑا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…