جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کی سب سے موثر آواز بن گئے اقوام متحدہ میں بھی ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی ، صدارت سونپ دی گئی

datetime 30  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں بھی ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کریں گے، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ تمام ممالک ماحولیات کا آئندہ دس سالہ ایجنڈا پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان

ترقی پذیر ممالک کی سب سے موثر آواز بن گئے، وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں بھی ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کریں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر اعظم شاندار ماحولیاتی پالیسیوں کےباعث عالمی فورم میں سب سےآگے ہیں ، وزیراعظم کواقوام متحدہ کےماحولیاتی مسائل کے سیشن کی صدارت دےدی گئی ، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سے صرف ایک ایک سربراہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ میں آج ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے، تمام ممالک ماحولیات کا آئندہ دس سالہ ایجنڈا پیش کریں گے۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کی نمائندگی جرمن چانسلر انجیلامرکل کودی گئی جبکہ ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم عمران خان کاانتخاب کیا گیا ہے۔وزیراعظم کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے نشر کیا جائے گا ، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سیشن کی کوارڈینیشن معاون خصوصی ملک امین اسلم کریں گے اور وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ملک امین اسلم آن لائن سیشن میں موجود رہیں گے۔وزیر اعظم عمران خان 9 نئے نیشنل پارک قائم کرنے کی تفصیلات بیان کریں گے اور ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ترقی پزیر ممالک کو درپیش ماحولیاتی خطرات پر بات کریں گے جبکہ اینجلا مرکل بھی ماحولیات سیشن سےترقی پزیر ممالک کے مسائل پر بات کریں گی۔خیال رہے پاکستان اور جرمنی کو گرین پالیسوں کے باعث دنیا بھر میں زیادہ قدر ملنے لگی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…