پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خاتون کالاٹری ڈھونڈنے اورجیتنے کاایسا طریقہ کہ ہرکوئی چکراجائے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) 63سالہ برطانوی خاتون جون گینتھر کودنیا کی خوش قسمت ترین خاتون کہا جاتا ہے جو 4مرتبہ لاٹری جیتی اور 2کروڑ 10لاکھ ڈالر(تقریبا2ارب 10کروڑ روپے)حاصل کیے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق خاتون نے سٹین فورڈ یونیورسٹی سے شماریات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور علم الاعداد میں یدِطولی رکھتی ہے۔ یہی اس کے لاٹریاں جیتنے کا راز ہے۔ وہ اپنے اعلم الاعداد کے بل پر ایسے نمبر خریدتی تھی جو انعامات کے مستحق ہوتے تھے۔ جون گینتھر نے پہلی بار 1993 میں لاٹری جیتی۔ جب گینتھر نے چوتھی لاٹری جیتی تو دی اے پی نے لکھا کہ اس خاتون کے لاٹری جیتنے کے چانس تقریبا صفر تھے، اس کے لاٹری جیتنے کے چانسز کو میگزین نے 18کے ساتھ 24صفر لگانے سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ تقریبا ناممکن تھا۔خاتون کے لاٹری جیتنے کے بعدایک اخبار دی ہارپرز لکھتا ہے کہ لاٹری جیتنا محض چانس گیم نہیں ہے، اس میں آپ کی دانش بھی بروئے کار آتی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ گینتھر کے کیس نے لاٹری جیتنے میں قسمت کے عمل دخل کو ختم کرکے رکھ دیا ہے لیکن اس میں دھوکہ دہی کا عنصر غالب ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…