وطن عزیز میں حلف کا پاس رکھاجاتا تو آج ملک قدرے مختلف ہوتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

28  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میںحلف کا پاس رکھاجاتا تو آج ملک قدرے مختلف ہوتا۔وطن عزیز میں صحافت بلاشبہ انتہائی دگر گوں حالات کا شکار ہے،ِآئین کے آرٹیکل 19 میں بنیادی حقوق کے طور پر اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے، اس کے باوجود آج وطن عزیز آزادی اظہار رائے میں

180ممالک کی فہرست میں 145نمبر پر ہے ۔کسی کہانی کا صرف ایک رخ پیش کرنا ، منتخب کردہ پیغام نشر کرنا اور میڈیا کو کنٹرول کرنا جائز نہیں ہے،لاہور ہائی کورٹ اپنے ایک فیصلے میں سرکاری نشریاتی اداروں کوعوامی خدمت کے مراکزقرار دیتے ہوئے انہیں اپنی پالیسی میں توازن برقرار رکھنے کی تلقین کر چکی ہے ۔شہریوں کی طرف سے آزادی صحافت کیلئے آواز اٹھانا دراصل ان کی طرف سے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاانا ہے، اگر عوام الناس اس پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں تو باد ی النظر میں وہ پریس کی سنسر شپ کی اجازت دے دیتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نو منتخب باڈی کی حلف برداری تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ایک صحافی کیلئے حلف دینے کی ضرورت نہیں لیکن اگر وہ رضٓ کارانہ طور پر ایس اکرتے ہیں تو یہ سالمیت کا ثبوت ہے ۔انہوں نے اس موقع پر قائد اعظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا قائد اعظم نے صحافیوں کی طرف سے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کو حکومت کی تعلیم قرار دیاتھا ۔انہوں نے اس موقع پرپریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نو منتخب باڈی کیلئے کامیابی کی خواہش کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آوازوں کے بغیر ، ہم اپنا راستہ اور اپنے آئین کو اپنی قوم سے محروم کرنے کا خطرہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…