اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ مریم نواز نہایت بدتمیز خاتون ہیں ان کے والد نواز شریف آج بھی عمران خان کے بارے میں تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کرتے ہیں ، نواز شریف ایک
نشہ ہے مسلم لیگ ’’ن‘‘ اور ’’ش‘‘ الگ ہوئے تو نشہ ٹوٹ جائیگا۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں انتہائی ادب سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ مریم نواز نہایت بدتمیز خاتون ہیں۔ ان کے والد نواز شریف آج بھی عمران خان کے بارے میں تہذیب کے لہجے میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بالکل درست فرمایا کہ (ن) اور (ش) کو نہیں نکالا جا سکتا جبکہ ش اور ن بھی الگ نہیں ہو سکتی کیونکہ نوازشریف ایک نشہ ہے جو ’’ن‘‘ اور ’’ش‘‘ کے ساتھ رہنے سے ہی بنتا ہے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس بے ربط گفتگو کا مجموعہ تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ سب لوگ ہمارے بیانیے کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ واقعی لوگ ان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے کیونکہ وہ دونوں باپ بیٹی تو بیرون ملک بھاگ جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کا بکھرنا ٹھہر چکا ہے۔