لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بی ایس آنرز کی طالبات کی فیس میں42ہزار تک اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہوم اکنامکس کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے اخراجات طالبات پر ڈالنے کاانکشاف ہوا ہے،
ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات کی فیسیں 5ہزار روپے سے بڑھا کر 42 ہزار روپے تک کر دی گئیں ہیں،بی ایس آنرز میں داخلہ لینے والی طالبات سے ایک سمیسٹر کی فیس 42 ہزار 500 روپے تک وصول کی جائے گی،طالبات کو اب ڈگری 40 ہزار روپے کی بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے میںدی جائے گی۔ مطالبہ ہے کہ بی ایس آنر ز کی طالبات کی فیس میں اضافہ الفور واپس لیا جائے۔