کراچی(این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار500روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت35ڈالر کی نمایاں کمی سے 1857ڈالر
کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 1لاکھ12ہزار500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1286روپے کی کمی سے 96ہزار451روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70روپے کی کمی سے 1150روپے ہوگئی۔دوسری جانب امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.9 فیصد گرکر 1862.56 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 1868.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.5 فیصد گرکر 1870.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 1873.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈکے وقفے کے بعد نرخ 1فیصد گرکر1880.46 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 1879.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔