جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کی پیشی،تلخ کلامی پر صحافی تھانے میں بند گرفتاری کا حکم کس نے دیا؟ پولیس کے جواب پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شدید برہم

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی ،ہائیکورٹ کے باہر سے نجی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی احتشام کیانی کو گرفتار کر لیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس لینے پر پولیس نے رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی مریم نواز کیس کی کوریج کے لیے ہائی کورٹ آیا تھا جسے تلخ کلامی پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے تھانے رمنا منتقل کر دیا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو فوری طلب کیا اور معاملہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے اور شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے گرفتار کر کے کہا صحافی کو چف جسٹس کے کہنے پر گرفتار کیا گیا جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے صحافیوں کو گرفتار کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا۔ ازاں بعد چیف جسٹس کی مداخلت پر صحافی کو رہا کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…