میٹنگ میں 1971 کا حوالہ دینے پر آرمی چیف نے بلاول کو کیا جواب دیا؟رئوف کلاسرا کا حیران کن انکشاف

22  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے مطابق بلاول بھٹو نے عسکری قیادت کیساتھ ہونیوالی میٹنگ میں کچھ ایشوز اٹھائے، انہوں نے عمران خان حکومت کا ایشو اٹھاتے ہوئے 1971 کا سقوط ڈھاکہ کا حوالہ دیدیا، اس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم نے

آپ سے آپکے ڈیروں یا گھروں پر آکر ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی ہم آپ سے ملنے آتے ہیں۔آپ سیاستدان ہی ہم سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔آپکے اپنے ایجنڈے ہیں، آپکے اپنے مسائل ہیں۔اسکے بعد جنرل باجوہ نے شہبازشریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے آپکے و الد سے متعلق جو فرمایا تھا وہ ہم سے مشورہ کرکے تو نہیں فرمایا تھا، ہم نے انہیں نہیں کہا تھا کہ یہ کہو کہ پیٹ پھاڑ کر دولت نکالوں گا، لاڑکانہ، لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ سب ملکر ملک کو آگے لیکر جائیں گے اور ہم تو چاہتے ہیں کہ ہم پیچھے بیٹھ کر آپکو سپورٹ دیں۔رئو ف کلاسرا کے مطابق جس دن ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری ہوئی، انہیں اسی دن بلایا گیا تھا،انہیں آئی ایس آئی کے میس میں بلایا گیا کہ آئیں آپکو کھانا کھلاتے ہیں، اس میں یہ سب پہنچ گئے، پہنچنے والے کون ہیں؟ بلاول ، شہباز شریف،سراج الحق صاحب اور مولانا فضل الرحمان نے تو اپنے بیٹے کو بھیجا۔

رئوف کلاسرا نے مزید کہا کہ اس میں شیخ رشید کو بھی بلایا گیا تھا، انہیں گواہی کے طور پر رکھا گیا تھا تاکہ یہ مکر نہ جائیں۔اگر یہ مکریں گے تو شیخ رشید ٹی وی اور پارلیمنٹ میں انکی کلاس لیتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…