اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے پانچ مرلہ گھر کو بھی ٹیکس نیٹ لانے پر غور شروع کردیا،سٹی 42نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میںیہ تجویز دی گئی ہے۔تجویز میں کہا گیا کہ میونسپل سروسز پر ٹیکس کو پراپرٹی ٹیکس سے منسلک کیا جائے۔واسا اور ویسٹ مینجمنٹ
کی سروسز میں بہتری زمین کی قدر میں اضافے کا سبب بنے گی۔اس حوالے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مشاورت شروع کر دی گئی،صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے منظوری کے بعد کمیٹی میں پیش کی جائیں گی،پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کے لیے ویلیو ایشن ٹیبلز میں جون 2021 تک توسیع کی جائے گی۔