نواز شریف نے اپنی سیاست کا صفحہ پھاڑ دیا، شہباز شریف کی کشتی میں بھی پتھر ڈال دیے، ن لیگ میں مزید دراڑیں پڑنے کا دعویٰ

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر اداروں کے خلاف تھی۔ انہوں نے اپنی سیاست کا صفحہ پھاڑ دیا ہے جبکہ شہباز شریف کی کشتی میں بھی پتھر ڈال دئیے ہیں۔ تقریر سے مسلم لیگ ن میں بڑی ہلچل ہے مزید دراڑیں پڑیں گی۔ پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات میں آرمی چیف نے فوج کو سیاست سے دور رکھنے پر زور دیا ہے۔ پیر کے روز نجی

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ نواز شریف اے پی سی سے خطاب میں کیا بات کریں گے نواز شریف نے تمام راستے بند کر دئیے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفوں پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نواز شریف کو استعفے پیش کر دیتے ہیں۔ نواز شریف کی ساری تقریر اداروں کے خلاف تھی ۔ ان کی سیاست ضیاء الحق کی گود سے نواز شریف کی سیاست شروع ہوئی تھی۔ نواز شریف نے راستہ طے کر لیا ہے اب شہباز شریف نے کرنا ہے۔ اداروں کو للکارنے سے مسلم لیگ ن میں بھی بڑی ہلچل ہے۔ نواز شریف نے کافی مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔ انہوںنے اپنی سیاست کا صفحہ پھاڑ دیا ہے۔ نواز شریف نے اپنی کشتی ڈبونے کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کی کشتی میں بھی پتھر ڈال دئیے ہیں۔ نواز شریف کی تقریر سے مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑیں گی۔ شیح رشید نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کی عسکری قیادت سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکوے شکایات پر آرمی چیف نے کہا کہ چئیرمین نیب اور چئیرمین الیکشن کمیشن ہم نے تعینات نہیں کئے ۔ سیاسی جماعتوں نے مشاورت سے تعیناتیاں کی تھیں۔ چئیرمین نیب اور چئیرمین الیکشن کمشنر جانیں اور سیاسی

جماعتیں جانیں ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…