صرف ہاتھوں کی مدد سے فلک بوس عمارت سر ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ،پولیس نے مہم جو کوگرفتار کرلیا

21  ستمبر‬‮  2020

پیرس(این این آئی) فرانس میں ایک مہم جو نے سپرمین جیسی ایک مشکل مہم سر کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے 689 فٹ یعنی 210 میٹر بلند عمارت کو باہر سے صرف ہاتھوں کی مدد سے سر کر کے سب کو

حیران کر دیا۔ اس نے اس کام کے لیے کسی قسم کی حفاظتی کٹ استعمال نہیں کی بلکہ صرف اپنے ہاتھوں کے سہارے عمارت پر چڑھتا رہا۔پیرس کے وسط میں واقع ماونٹ کارناس ٹاور سنہ 1973 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا شمار فرانس کی بلند ترین عمارتوں میں ہوتا ہے۔ کسی شخص کا اس کے بیرونی سطح سے ہاتھوں کے سہارے چڑھنا خطرے سے خالی نہیں مگر اس نے خود کو خطرے میں ڈال کر یہ مہم سر کرلی۔ فرانسیسی شہری کی فلک بوس عمارت پر چڑھنے کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر لوڈ کی گئی ہے جس میں اسے عمارت کی بیرونی سطح سے آگے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اور ایمبولینس سروس بھی ٹاور کے پاس پہنچ گئی تھیں۔ خطرناک مہم سر کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…