لاہور (آن لائن) لاہور سیالکوٹ موٹروے سانحہ کی بعد پولیس نفری تعینات کرنے کے باوجود مذکورہ روڈ پر موٹر سائیکلوں کی آمد و رفت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس موٹروے پر موٹرسائیکل سواروں کی آمد و رفت پر
پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کرول گائوں کے مختلف رہائشی نہ صرف تنہا بلکہ اپنے فیملیوں کے ساتھ خفیہ راستوں سے موٹر وے پر آکر موٹر سائیکلیں چلا رہے ہیں جس سے اسی موٹروے پر کوئی بڑا حادثہ رونما بھی ہوسکتا ہے۔