اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

میٹرک طلباء و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کب جاری کیے جائیں گے؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے طلبہ و طالبات کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان ہفتے کی شام 5 بجے کر دیا جائے گا، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کل ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ میٹرک کے رزلٹ کا

اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ابھی تک نتائج کی کسی بھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے کسی بھی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے، جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کان نہ دھریں اور براہ کرم رابطے میں رہیں۔ جیسے ہی میٹرک کے نتائج کی اعلان کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی ہم آپ کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کریں گے۔بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرتے رہیں۔دوسری جانب ایچ ای سی ذرائع نے بتا یا ہے کہ تمام نتائج فائنل ہو چکے ہیں ، سمری کے میٹنگ منٹس کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ بروز سوموار یا منگل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ تاہم اس حوالے سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 18ستمبر کو کر دیا جائے گا ۔ دوسری جانب سپیشل کیٹگری کےک 1لاکھ دس ہزار طلباء اکتوبر کے دوسرے ہفتے امتحان دیں گے ۔ بورڈز نے پلان تیار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نویں اور دسویں کلاسز کے طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ سپیشل کیٹیگری کے 1 لاکھ 10 ہزار طلباء کے امتحانات اکتوبر کے دوسرے ہفتے امتحانات لیے جائیں گے ۔ تعلیمی بورڈز نے پلان تیار کر لیا ہے۔امتحانات کی تیاری کیلئے طلبہ کو ایک ماہ سے کم وقت دیا گیا جبکہ رزلٹ کا نومبر کے تیسرے ہفتے اعلان کر دیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…