جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ڈی آئی جی کراچی ناصر آفتاب کے اسلام آباد میں واقع گھر میں چوری   چور جاتے ہوئے کتنی مالیت کے زیورات اور پائونڈز ساتھ لے گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ڈی آئی جی ٹریننگز کراچی ناصر آفتاب کے اسلام آباد میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔اسلام آباد میں چوریاں اور ڈاکے بڑھنے لگے ہیں اور ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی ناصر آفتاب کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔ ڈاکو جی ٹین میں ان کے گھر سے گولڈ میڈل اور

دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔ جی الیون فور میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، پاونڈز اور موبائل فون لے گئے۔ڈی آئی جی ناصر آفتاب کا گھر تھانہ رمنا کی حدود میں واقع سیکٹر جی ٹین میں ہے۔ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہا ہوں پھر ہی مزید تفصیلات سے آگاہ کرسکتا ہوں۔ ابھی تک تھانہ رمنا میں کوئی درخواست نہیں دی۔دوسری جانب اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نیشنل بینک کے مینجر کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔تھانہ کورال کی حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سید رضا نقوی نیشنل بینک کے سیلز مینجر صبح اپنے آفس کے باہر پہنچے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا جا رہا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…