اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

(ن) لیگ کاحمزہ شہباز کو بیمار ہونے کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کئے جانے کے خلاف مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بیمار ہونے کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کئے جانے اور حکومتی رویے کے خلاف مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، حکومتی رویے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ،

احتجاج کے دوران پولیس نے مال روڈ پر بیریر لگا کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاجس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بیمار ہونے کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کئے جانے اور حکومتی رویے کے خلاف مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہر ے میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی ملک ندیم کامران ،رانا مشہود،ملک محمد احمد خان،خواجہ عمران نذیز، عمران گورایہ ،عنیزہ فاطمہ، مرزا جاویدسمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا مشہود ،ملک محمد احمد خان اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی صحت پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسا کرنے پرحکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، اگر حکومت کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کرنے میں مزید تاخیر کی گئی تو آئندہ دھرنا وزیر اعلیٰ کے دفتر کے باہر دیا جائے گا ۔ملک ندیم کامران اور عظمی بخاری نے کہاکہ حکومت غیر قانونی سرگرمیاں کرکے سیاسی اسیروں پر ظلم و ستم کررہی ہے اگر حمزہ شہباز کو چوبیس گھنٹوں میں ہسپتال منتقل نہ کیا تو اس سے بھی بڑا حتجاج کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت فی الفور حمزہ کو ہسپتال علاج کیلئے بھجوائے،لیگی ایم پی ایز حکومت پر خوب گرجے کہتے ہیں حمزہ شہباز کا علاج نہ کروانا حکومت کی چھوٹی سوچ کی عکاسی ہے اگر وہ بھی عمران خان کی جلائو گھیرائو کی سیاست پر آ گئے تو حکومت بھاگ جائے گی،اگر حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ لیگی کارکنوں کاکہناتھاکہ حکومت کو سیاسی مخالفین کو چن چن کر احتساب کے نام پر جان پر کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے وہ انتقامی سیاست سے باز آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…