لندن(نیوزڈیسک) ذہنی خلفشار کی شکار لڑکی ہارٹ اٹیک آنے سے جاں بحق ہو گئی، لیکن اسے ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ جان کر آپ بہت حیران ہوں گے۔سینٹ آسٹیل کی 16سالہ ایملی ٹیٹرنگٹن ذہنی خلفشار کا شکار تھی اور باتھ روم جانے سے خوفزدہ تھی۔ وہ گزشتہ دو مہینے سے باتھ روم نہیں گئی اور رفع حاجت سے خود کو محروم رکھا، اس کے جسم میں فاضل مادوں کی مقدار اس قدر زیادہ ہو گئی کہ سینے میں دیگر اعضاءکے لیے جگہ کم پڑ گئی اور اعضااپنی جگہ سے ادھر ادھر کھسک گئے اور انجام کار اسے ہارٹ اٹیک آ گیا اور وہ چل بسی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لڑکی نے اپنا علاج کروانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ مناسب علاج سے کس طرح لڑکی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ ہوم آفس کی پتھالوجسٹ ڈاکٹر ایمنڈا جیفرے کا کہنا ہے کہ لڑکی بول و براز سے اعتراز کی بیماری میں مبتلا تھی جسے Stool withholdingکہا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں میں یہ بیماری عام پائی جاتی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ ایملی کے جسم میں فاضل مادہ بہت زیادہ حد تک بھر چکا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں