لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے،مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی
جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا فرمائیں۔دوسری جانب مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔