بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ارطغرل غازی ہمارا لازوال سرمایہ ترک صدر اردوان کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ صدیوں تک تین براعظموں اور 7 مختلف مواسم پر حکمرانی کرنے والی تہذیب کا مالک ہونا ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 739 ویں سوغت ارطغرل غازی کی یاد میں منعقد خانہ بدوش فیسٹیول کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔اردوان نے پیغام میں کہا کہ 1071 میں

ملازگرت کی فتح سے اناطولیہ کی سرزمین میں داخل ہونے والے چھوٹے سے قبیلے سے ایک عالمی ریاست کا روپ اختیار کرنے والی مملکت کی بنیاد رکھنے والے ارطغرل غازی اور اس کے بیٹے عثمان غازی دونوں کے لیے کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سپاہیوں کے سردار ار طغرل غازی کی بہادر، دانشمدی اور دور اندیشی کی ٹھوس بنیادوں پر ہماری قدیم تہذیب کے عروج میں بہت بڑا حصہ ہے جو ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ار طغرل غازی کی نصحیتوں پر عملدرآمد کرنے والے ان کے صاحبزادے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنی والی سلطنتِ عثمانیہ کے منتظمین نے جہاں جہاں بھی قدم رکھا وہاں مساوات، عدل و انصاف، رواداری پر مشتمل نظام کو فروغ دیا۔اردوان نے کہا کہ ہم اپنے عظیم الشان ماضی اور روایات کے نمائندوں کی حیثیت سے آبائو اجداد کے ورثے پر بنے اس خطے اناطولیہ کو اپنے مادرِ وطن کی حیثیت سے ہمیشہ تحفظ فراہم کرتے رہیں گے، اس ملک کو مزید ترقی اور مضبوط بنائیں گے اور امن و خوشحالی قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سوغت میں منعقدہ ار طغرل غازی خانہ بدوش فیسٹیول، ماضی سے حال اور مستقبل تک ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔ترک صدر نے کہا کہ مجھے سلطان آلپ ارسلان سے ار طغرل غازی تک ۔ سلطان محمد فاتح سے لے کر غازی مصطفی کمال تک اس سرزمین پر اپنی مہر ثبت کرنے والے ہمارے آباو اجداد اور آپس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی بھر پور کوششیں کرنے والے ہمارے ہیروز کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں اور ترک ہم وطنوں کو دلی جذبات سے سلام پیش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…