اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

”ملزم عابد ایک بیٹی کا باپ، پسند کی شادی کی” موٹر وے کیس کے مبینہ مرکزی ملزم سے متعلق تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)موٹر وے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث عابد علی سے متعلق ان کے والد نے تصدیق کی ہے کہ میرا بیٹادو روز قبل شام 6 بجے میرے گھر چھانگا مانگا آیا تھا۔عابد علی نے رات یہاں گزاری اور دوسرے دن سہ پہر روانہ ہوا۔

یٹے نے پسند کی شادی کی تھی  اور ایک بیٹی کا باپ بھی ہے،فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ملزم نے صرف تیسری جماعت تک پڑھا۔اسی تناظر میںوزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے موٹروے کیس میں ملزم کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے۔ شہباز گل نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی پنجاب،سی سی پی او لاہور اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اورسی سی پی او کے ساتھ۔وزیراعلی نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے۔ دریں اثنا کیس کی تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائی جانے والی اعلیٰ سطحی تحقیقات ٹیم کا ایک اجلاس ہفتے کی سہ پہر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مذکورہ سانحہ کی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیم کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سمیت مختلف تفتیشی اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…