اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پشاور بی آر ٹی کی ایک اور بس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے واقعے معمول بن گئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کی ایک اور بس میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بس کے پچھلے حصے میں لگی جس کے باعث اس میں سوار افراد افراتفری میں اتر گئے،ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق آگ پر قابو

پا لیا گیا ۔گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس کے پچھلے حصہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی بس رک گئی۔ بس کے رکتے ہی خواتین سمیت تمام سواریاں گھبراہٹ میں جلدی سے بس سے باہر نکل گئیں۔ٹرانس پشاور کے ترجمان عمیر خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بس پر لگی آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بی آر ٹی بس کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد سے بی آر ٹی کی چار بسوں میں حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، چمکنی اور اب گلبہار اسٹیشن میں آگ لگ چکی ہے، تاہم ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ اب تک صرف دو بسوں میں آگ لگی ہے،جس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…