ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

نیب نے نوازشریف کی ضمانت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، ضمانت منسوخی

کی درخواست نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دائر کی۔نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور عدالت سے مفرور ہیں،ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرکے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے، اور سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو قانون کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منظور کی تھی اور عدالت نے نوازشریف کی سزا معطل کی تھی، جب کہ سپریم کورٹ نے بھی نواز شریف کی سزا معطلی کا ہائی کورٹ والا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا، تاہم نواز شریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا۔نیب نے کہا کہ بیرون ملک چلے جانے کے بعد نواز شریف اس رعایت کے مستحق نہیں رہے، نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت ختم کی جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت منظور کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…