پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مہمند میں ماربل مائنز کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج میں اضافے کا اعلان، اب فی کس 5 لاکھ کی بجائے کتنے ملیں گے؟

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند میں ماربل مائنز کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکیج 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ روپے فی کس کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو مفت طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے

کہا کہ اس دلخراش واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ دریں اثناء ، وزیر اعلیٰ کو سیکرٹری ریلیف کی جانب سے مہمند واقعہ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 104 افراد حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہیوی مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…