لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس کو اس وقت 68 اعلیٰ پولیس افسران کے بحران کا سامنا ہے، جسے پر کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ رابطہ قائم کرلیا ہے اور وفاق سے درخواست کی ہے کہ پنجاب پولیس میں اعلیٰ پولیس افسران کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے ان کے گریڈ کے
مطابق خدمات پنجاب پولیس کے حوالے کی جائیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے گریڈ 21 کے دو افسران گریڈ 20 کے 9 افسران گریڈ 18 کے 7 افسران کی سیٹیں خالی ہیں جبکہ ڈی آئی جی کے عہدے پر 5 افسران اضافی تعینات ہے اس طرح گریڈ 17 کے افسران کی بھی متعدد سیٹیں خالی چلی آرہی ہیں۔



















































