عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

9  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض16ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے

چوہنگ پولیس کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کر لیا ۔رانا ثنا اللہ خان عبوری ضمانت کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اپنایا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا جھوٹا اور بے بنیادمقدمہ درج کیا گیا۔استدعاہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے ۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ سیف سٹیز کیمرے کی فوٹیج منگوائی جائے ۔ عدالت نے کہا ہ جب معاملہ ہمارے پاس آیا تو دیکھیں گے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج ( جمعرات) کے روز نیب میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے رانا ثنا اللہ سے مختلف جائیدادوں کی خریداری کیلئے ذرائع اور اکائونٹس سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…