اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شعیب دستگیر نے وزیراعلیٰ سے عمر شیخ کیخلاف کارروائی کیلئے کہا تو سردار عثمان بزدار نے کیا جواب دیا ؟ جانئے ‎‎

datetime 9  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) شعیب دستگیر کی تبدیلی کے پس پردہ کہانی بھی بے نقاب ہوگئی ہے ،ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والےسابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرگزشتہ 2ماہ سے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کے انتظامی معاملات میں کی جانے والی مداخلت سے آگاہ کرتے آرہے تھے کیونکہ عثمان بزدار پولیس کے اہم عہدوں پر جتنی بھی تبدیلیاں کررہے تھے

ان بارے آئی جی کوبہت کم اعتماد میں لیا جاتا تھااور کہیں تقرریاں تو سفارش کی بنیاد پر بھی کی گئیں اس وجہ سے پنجاب پولیس میں بے چینی پھیل رہی تھی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شعیب دستگیر کو فارغ کروایاگیا اور اس کیلئے نئے سی سی پی او عمر شیخ سے دلوایا جانے والا بیان بھی اس کا حصہ تھا ۔ یہ گیم اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملے اور عمر شیخ کو آگے لانے اور لاہور پولیس سے متعلق تمام امور ان کی نگرانی میں دینے پر بات چیت ہوئی عمر شیخ کی تقرری میں بھی سابق آئی جی شعیب دستگیر کو نظر انداز کیاگیا اور جب عمر شیخ کے متنازعہ بیان پر شعیب دستگیر نے وزیراعلیٰ سے ان کیخلاف کارروائی کیلئے کہا تو سردار عثمان بزدار نے مکمل طور پر اس سے انکار کردیاجس پر شعیب دستگیر گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے اور انہیں تمام تر صورتحال بتائی عمران خان نے ان کی بات سنی اور صرف یہ کہا کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کروائینگے ۔ حیرت انگیز طور پر عمران خان اس وقت شعیب دستگیر کو تبدیل کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا البتہ انہوں نے انکوائری تونہیں کروائی بلکہ عثمان بزدار اور ایک اور اہم شخصیت کی سفارش پر آئی جی کو تبدیل کروادیا تاہم اس حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عثمان بزدار بعض علاقوں میں اپنی

مرضی کے پولیس افسران کیتعیناتی چاہتے تھے حالانکہ تھوڑا عرصہ پہلے ہی ان پر افسران کی تقرریا ں کی گئیں تھیں اس کے علاوہ بعض ایم این ایز اور صوبائی وزراء بھی مرضی کے ایس ایچ اوز تک اپنے حلقوں کی حدود میں تعینات کروانے کے خواہش مند تھے مگر آئی جی نے بہت سی سفارشیں رد کیں اور یہ موقف اختیار

کیا کہ کہیں افسران تو چند ماہ قبل ہی تعینات ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر تبدیل کرنے سے اچھا تاثر نہیں جائیگا جس پر عوامی نمائندے بھی ان کیخلاف ہوگئے اور عثمان بزدار پہلے ہی ان کے خلاف تھے اور عمر شیخ کے معاملے نے جلتی پر تیل کا کام کیااور آخر کار انجام ان کی تبدیلی کی صورت میں سامنے آیا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…