جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سرفراز نے انگلینڈ میں آخری ٹی 20 کھیلنے سے کیوں انکار کر دیا تھا؟مصباح الحق نے واقعے کی تصدیق کردی

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ، یونس خان کے سمجھانے اور مصباح الحق کی یقین دہانی پر میچ کھیلنے پر رضامند ہوئے۔ چیف سلیکٹر

اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا تھا ان کے تحفظات تھے، اگر وہ بھی سرفراز احمد کی جگہ ہوتے تو یہی کرتے۔انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد کے خدشات دور کرنے کی ضرورت تھی، جو ہم نے دور کردیے اور معاملہ ختم ہوگیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ سرفراز احمد، ان کے، بابر اعظم اور یونس خان کے سمجھانے پر میچ کھیلنے کے لیے رضامند ہوئے تھے۔مصباح نے کہا  سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا تھا تاہم جب آپ کو سیریز کا آخری میچ کھلایا جائے تو کھلاڑی کو یقینی طور پر تشویش لاحق ہوتی ہے، تشویش کی وجہ سے سرفراز احمد نے اپنے تحفظات کا ٹیم انتظامیہ سے اظہار کیا تھا۔چیف سلیکٹر کے مطابق سیریز کا آخری میچ تھا اس لیے ان پر دبا تھا کہ اگر انیس بیس ہوگیا تو وہ مشکل میں آسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…