جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عوام اور بیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر عدم اعتماد کرچکے مریم اورنگزیب نے دونوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عوام اور بیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلی پر عدم اعتماد کرچکے،

انہیں استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہئے ۔ انہوکںنے کہاکہ آئی جی پنجاب کا وزیراعلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار وزیراعظم کی گورننس فیل ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ،آئی جی پنجاب کا بیان ”صاف چلی، شفاف چلی” کے منہ پر طمانچہ ہے،آئی جی پنجاب کا کہنا کہ ‘مس کنڈکٹ کے ایشوز ہیں’ انتہائی تشویشناک امر ہے ،آئی جی پنجاب کے بیان کا سادہ مطلب یہ ہے کہ کرپشن، نااہلی، نالائقی اور اقربا پروری کا دور دورہ ہے ،آئی جی پنجاب کا وزیراعلی پنجاب پر عدم اعتماد گورننس کی تباہی کا مظہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ثبوت ہے کہ حکمران اداروں کو سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں ،دو سال سے ہم خبرداراور نشاندہی کررہے ہیں کہ اداروں میں مداخلت کی جارہی ہے ،حکمرانوں کو کم ازکم اس کرسی کا ہی کچھ احترام کرنا چاہئے، جس پرمسلط ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…