سرگودھا(آن لائن) سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے متعدد یوٹیلیٹی سٹوروں پرچینی کے بعد آٹے کے تھیلے بھی نایاب ہو گئے۔ مارکیٹ میں تا حال آٹا کا تھیلہ 12 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری سطح پر پرائیویٹ گندم کا ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے فلور مل مافیا نے پنجے
گاڑھ لیے۔ تفصیل کے مطابق شہر کے متعدد یوٹیلیٹی سٹوروں سے ٹے کے تھیلے غائب ہونا شروع ہو گئے۔ جسکی مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 11 سو روپے سے 12 سو روپے میں سر عام فروخت ہو رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سطح پر تمام فلور ملز کو 142 بوری گندم تقریباً روزانہ دی جا رہی ہیں۔ سرکاری ریٹ 834 روپے کے حساب سے ملز فروخت کریں۔ جبکہ مارکیٹ میں وہی بوری 850 روپے فی 20 کلو سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ فلور ملز ذرائع کے مطابق آٹے کی فروخت کو پورا کرنے کے لئے سرکاری سطح پر حاصل کردہ گندم کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ طور پر گندم 19 سو روپے فی من سے لے کر 21 سو روپے فی من کے حساب سے حاصل کی جاتی ہے، جبکہ سرکاری سطح پر گندم کی بوری 1475 روپے فی من مقرر ہے۔ اس طرح فی 10 کلو کے آٹے کا گٹو 950 روپے فلور ملز کو پڑ رہا ہے۔ جسکی وجہ سے فلور ملز فائن آٹا بنانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری سطح پر پرائیویٹ گندم کی فروخت کا مناسب ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 11 سو روپے سے 12 سو روپے کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ فلور ملز ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی وافر مقدار موجود ہے، جبکہ حقیقی طور پر متعدد یوٹیلیٹی سٹورز پر اکثر آٹا کی قلت رہتی ہے۔