اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب نے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات بند کر دیں

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن )نیب نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس میں انویسٹی گیشن بند کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ہے. احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلا کو 11 ستمبر کو معاملے پر بحث کے لیے طلب کرلیا نیب نے احتساب عدالت میں دائر اپنی درخواست میں ایل ڈی اے سٹی میں نامزد

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 9افراد کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی استدعا کی.نیب استغاثہ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی نے متاثرین کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیداروں نے ایل ڈی اے سٹی کی 90 فیصد زمین فراہم کردی ہے. خیال رہے کہ 21 فروری کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد خان چیمہ کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے حلقے میں ہلچل مچ گئی تھی.بعد ازاں احد چیمہ کے ریمانڈ میں عدالت کی جانب سے متعدد بار توسیع کی گئی اور انہیں تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا تاہم لاہور اس کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی. چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی کے متاثرین کو معاوضے کے حوالے سے کیس کو نمٹادیا تھا عدالت میں پنجاب کے وزیر ہاسنگ میاں محمود الرشید نے پیش ہوکر کہا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت 13 ہزار کنال زمین موجود ہے جس پر فیزون بنا کر متاثرین کو دیں گے.چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی میں لوگ پیسے دے کر بیٹھے ہیں لیکن انہیں زمین نہیں ملی مگر کسی کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے وزیر ہاسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے سپریم کورٹ کے

حکم کے پیش نظر تیار کی گئی رپورٹ جمع کرا دی اور کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کی زمین ٹکروں کی صورت میں موجود ہے اور 9 ہزار افراد کے پاس زمین کی فائلیں بھی موجود ہیں. زمین کی تقسیم کے حوالے سے

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ساڑھے تیرہ ہزار کنال زمین کی تقسیم کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت متاثرین کو دی جائے گی عدالت نے میاں محمودالرشید کے بیان کی روشنی میں کیس کو نمٹا دیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…