منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سندھ کا وفاق سے بارشوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ فی کس امداد کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے سندھ میں بارشوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 5لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس امداد کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کے نام ایک اور خط لکھاہے، جس میں انہوں نے کراچی کا دورہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیر اعلی سندھ کی جانب سے

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں مون سون سیزن نے بڑی اور ناقابل تلافی تباہی مچائی ہے، لہٰذا بارشوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے وفاق 5لاکھ روپے امداد کا اعلان کرے جبکہ زخمیوں کو دو لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے۔خط میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک لاکھ روپے نقد امداد دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ ہر متاثرہ خاندان کو کیش ٹرانسفر کے ذریعے ایک لاکھ روپے امداد دی جائے۔وزیراعلی سندھ نے خط میں زرعی ترقیاتی بینک کے قرضے معاف کرنے اور ادائیگیاں موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے زرعی بینک کے قرض معاف یا ادائیگیاں موخر کی جائیں۔وزیراعلی نے وفاق سے صوبے کے آبپاشی نظام کی بہتری کے لیے مدد طلب کرلی، وزیراعلی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں، طوفانی بارشوں سے نہری نظام بری طرح متاثر ہے، عالمی ماہرین نے سندھ میں دریائوں اور آبپاشی نظام کی بحالی کے لیے جامع پلان دیا ہے، سندھ حکومت تنہا آبپاشی نظام کی بحالی کا کام نہیں کرسکتا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سندھ میں دریا، نہروں کے نظام کی بہتری کے لیے 43 ارب روپے فراہم کرے، شدید مالیاتی مشکلات کے سبب آبپاشی نظام پر خطیر رقم خرچ نہیں کرسکتے، وفاقی حکومت سندھ میں آبپاشی نظام کی بحالی کے منصوبے پر خود کام کرے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ماہرین کی رپورٹ پر کام

ہوا تو آئندہ سالوں میں نقصانات کم ہوں گے۔وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کو لکھے خط میں کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں انفرا اسٹرکچر کو 10 ارب کا نقصان ہوا، امید ہے وزیراعظم پاکستان مدد کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…