راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی میں ٹی ڈی سی پی اورپی ایچ اے کے اشتراک سے ڈبل ڈیکر بس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ،ڈبل ڈیکر بس سروس کا باضابطہ افتتاح مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کیا ،افتتاحی تقریب میں غریب نادار اور یتیم بچوں پی ایچ اے افسران نے شرکت کی ۔
مشیر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس سیاحت کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی ،جڑواں شہروں سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح لطف اندوز ہو سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد کے لیے مزید دو ڈبل ڈیکر بسیں منگوائی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس کا ٹرمینل کا کام تکمیل کے قریب ہے ،ڈبل ڈیکر بس سے ملکی وغیر ملکی سیاح دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات جا سکیں گے۔آصف محمود ناے کہاکہ ٹکٹ تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت ہوگی۔