اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب تمام مصروفیات منسوخ کر کے عوام مشکلات حل کرنے کیلئے خود ان کے پاس پہنچ گئے ، متعلقہ محکموں کا اہم ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا روٹین میٹنگز منسوخ کر کے لاہور شہر کے
مختلف علاقوں کا دورہ اور نکاسی آب کے لئے واسا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار روزہ مرہ کی تمام مصروفیات منسوخ کر کے لاہور کے شہریوں کی مدد کیلئے خود ان کے پاس پہنچ گئے ۔ انہوں نے لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کا بھی معائنہ کیا ،باقی نشیبی علاقوں میں بھی انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کی ہدایا ت جاری کی ہیں اور واسا کی ٹیم کو سراہا ، شہر میں نکاسی آب کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب نے “بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے” ۔