پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

سلام آباد( آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جمعہ کے روز  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میں نے

پہلے بھی پٹیشن دائر کی عدالت نے متعلقہ ادارے سے رجوع کی ہدایت کی، میں نے متعلقہ اداروں میں درخواست دی لیکن کچھ نہیں ہوا، حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سنجیدگی نہیں دیکھا رہی ہے۔جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ یہ عدالت مفروضے کی بنیاد پر تو کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی،یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مفاد عامہ کا اتنا اہم معاملہ ایگزیکٹو کے مدنظر نہ ہو۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ ایگزیکٹو کا کام ہے اس کی ذمہ داری ہے انہیں اپنا کام کرنے دیں، پالیسی کا معاملہ ہے اور عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست مسترد کردی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…