کراچی(این این آئی)کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی نیپرا میں جمع کرا دی، نیپرا16 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت بجلی ایک روپے 54 پیسے
فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ کے الیکٹرک نے کثیر سالہ ٹیرف کے ذریعے 143ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی ہے۔کے الیکٹرک نے ورکنگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں بجلی 65 پیسے قرضے کی لاگت پر نظرثانی کی مد میں 10 پیسے گروتھ کی مد میں 29 پیسے اور نارمل ورکنگ کیپیٹل کی مد میں فی یونٹ بجلی میں 50 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔ کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17.05 فیصد سے بڑھا کر 41.94 فیصد کرنے کی درخواست کی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16ستمبر کو سماعت کرے گی اور اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل کے الیکڑک صارفین کے لئے ایک روپے نو پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جاچکی ہے۔