لاہور(این این آئی) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادودشمار جاری کردئیے ۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 8.2فیصد پر آگئی ۔
جولائی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 9.3فیصد تھی ۔ گزشتہ ماہ چینی کی قیمت میں 13.53،گندم 11.95فیصد مہنگی ،اگست میں پیاز 10.4فیصد ،ا لو 5.85فیصد ،آٹا 5.44فیصد مہنگا ہوا ۔اگست میں چکن 36.45فیصد ،ٹماٹر 31.83فیصد سستے ہوئے ، گزشتہ ماہ پھل 23 فیصد ،دال مونگ ساڑھے 6فیصد سستی ہوئی ، سبزیاں 2.78فیصد مچھلی کی قیمت میں2فیصد کمی ہوئی ، گزشتہ ماہ بجلی 11.61فیصد ،ٹرانسپورٹ سروسز 5.41فیصد مہنگی ، اگست میں موٹر فیول 3.34فیصد میڈیکل ٹیسٹ 1.29فیصد مہنگے ،ایک سال میں آلو 62.44فیصد ، گندم 44فیصد ، مصالحہ جات 39فیصد مہنگے ، دال مونگ 35،دال ماش31انڈے 28فیصد مہنگے چینی28فیصد مہنگی ، ایک سال میں آٹا 23فیصد ، چکن 38فیصد ،پیاز 33 فیصد سستا ہوا ۔