منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال، شہباز شریف کی قوم سے خصوصی نوافل کی ادائیگی کی اپیل

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے طوفانی بارشو ں اور سیلاب کی صورتحال پر قوم سے خصوصی نوافل کی ادائیگی کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی سے دعائیں کی جائیں تاکہ بارشوں کا سلسلہ رکے اور سیلاب کی صورتحال میں بہتری آئے ۔

بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات گہرے دکھ اور رنج کا باعث ہیں ۔اہل پاکستان جہاں جہاں اور جس جس بھی طرح متاثر ہوئے ہیں، ان سے ہمدردی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سیلاب اوربارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کام کرنے والے اداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔پارٹی عہدیداران، منتخب نمائندوں اور کارکنان پوری چابکدستی اور خلوص سے متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہیں ۔ہنگامی حالات سے دوچار پاکستانیوں کی مدد ہم سب کی دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے ۔متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے وفاقی اور صوبائی مل کر کام کریں ۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں اپوزیشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…