جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر محنت و صحت پنجاب ملک عبدالقیوم انتقال کرگئے، ان کا جنازہ کرا دیا گیا ہے، ملک عبدالقیوم کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ان کی وفات پر سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین،سابق ارکان پنجاب اسمبلی
چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم،ملک سلطان جاوید،،سابق چیئرمین ٹی ایم اے حاجی مرزا راشد ندیم جرال،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سعیداللہ مدبرنے سابق صوبائی وزیر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔