دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بے روزگاری اور کم تنخواہوں کی بدولت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت خلیجی ممالک کو ترجیحی دیتی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے متحدہ عرب امارات میں
پاکستانیوں کیلئے 200 سے زائد ملازمتوں کے اشتہار جاری کئے ہیں، جن میں سو ڈرائیور کی پوسٹیں اور اس کے علاوہ ٹیکنیشن، الیکٹریشن، پلمبر مستری اور فورمین کی نوکریاں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی اور کویت کی جانب سے پاکستانیوں کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، خلیجی ممالک نے پاکستان سے شعبہ صحت کیلئے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی بھرتیاں کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔دونوں خلیجی ممالک کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے خواہش مند ہیں اور وہ پاکستان سے افرادی قوت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کے حکام نے پاکستان سے باقاعدہ درخواست بھی کر دی ہے۔اس پر وزارت اوورسیز نے فوری طور پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔