لاہور( این این آئی)موجودہ تعلیمی سال میں سکول کے طلبہ کوسمارٹ سلیبس پڑھایا جائے گا، طلبا کو منتخب شدہ اسباق پڑھائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تعطیلات کے باعث سکولوں میں بچوں کو موجودہ تعلیمی سال میں 60 فیصد سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نرسری سے دہم جماعت
کے سمارٹ سلیبس کی تیاری کیلئے مختلف سکولوں کے اساتذہ کی رائے کوبھی شامل کیا جارہا ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم اتھارٹی سمارٹ سلیبس کی تیاری میں مصروف ہے، لیکن تاحال سلیبس کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی، بورڈ کے مطابق سمارٹ سلیبس سکول کھلنے سے قبل تیار کرلیا جائے گا۔