لاہور( این این آئی)کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔ اس سے قبل نہم کلاس کے سالانہ امتحانات کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ31اگست مقرر کی گئی تھی تاہم اس میں اب ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 30ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ سکولوں کی بندش کی وجہ سے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ۔