جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

سبحان اللہ ،مایہ ناز امریکی باکسر مائیک ٹائیسن کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

datetime 24  اگست‬‮  2020 |

واشنگٹن( آن لائن )سویڈن سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل باکسر بڈو جیک نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لیجنڈری امریکی باکسر مائیک ٹائسن کے ساتھ نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔بڈو جیک نے ویڈیو کے عنوان میں لکھا کہ اپنے بھائیوں مائیک ٹائسن اور عامر عبد اللہ کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہا ہوں۔

یہ تینوں مائک ٹائیسن کے فارم ہائوس میں نماز پڑھ رہے تھے۔ویڈیو میں عمرو عبد اللہ کی امامت میں بدو جیک اور مائیک ٹائیسن کو نماز پڑھتے دکھایا گیا۔ ان کے نماز پڑھنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئی۔باکسنگ کے شائقین ناقابل یقین تبدیلی سے حیرت زدہ ہوگئے۔ ہالی ووڈ اسٹار جیمی فاکس ، جو اپنی زندگی کے بارے میں ایک فلم میں ٹائسن کا کردار ادا کررہے ہیں ، نے اس پوسٹ پر “باس” لکھا۔کنگفیلی نے ایک طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، “دنیا کے بدترین مرد لیکن اللہ کے سامنے عاجز۔ الحمد للہ بھائی۔ریئل میڈرڈ کے سٹار فٹبالر کریم بینزیما نے تین ایموجی پوسٹ کیے۔ مائیک ٹائیسن کی واپسی کے ٹریلر میں سابق چیمپئن کی ناقابل یقین طاقت کی نمائش بھی کی گئی ہے۔دوسری طرف ، ٹائیسن کی رائے جونز جونیئر کے خلاف رنگ میں واپسی 28 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ 54 سالہ مائیک ٹائیسن 1987 میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے کے بعد تقریبا 20 سال تک اس کیٹگری پرحاوی رہے ، وہ 12 ستمبر کو کیلیفورنیا میں آٹھ رانڈ کی نمائش میں 51 سالہ جونز سے مقابلہ کرنے والے تھے تاہم منتظمین نے مزید فائٹس کو شامل کرنے کے لیے نومبر کے آخر تک مقابلہ روک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…