لاہور(این این آئی)قومی ایئرلائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ 7ہزار روپے 879 مقررکر دیا گیا اور اس یک ساتھ صرف ہینڈ کیری کرنے کی اجازت ہو گی ،
سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8ہزار543 کردیا گیا اور35 کلو سامان لیجانے کی سہولت ہو گی ۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے جبکہ لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے کرایوں میں کمی غیر معینہ مدد تک رہے گی۔