بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری ،پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل بارے بھی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اہم فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی جبکہ پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔جمعہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں پبلک آفرنگ کے ذریعے فروخت کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں 747 میگاواٹ کے گدو پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو نجکاری سے قبل ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ۔ اجلاس میں پی پی ایل کے 10 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ،یہ فروخت بھی پبلک آفرنگ کے ذریعے کی جائیگی۔ اجلاس میںپاکستان ری انشورنس کمپنی کے 20 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، اجلا س میںفرسٹ ویمن بینک، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، سروسز ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوریدی گئی ، ای سی سی نے پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی جبکہ پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔جمعہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں پبلک آفرنگ کے ذریعے فروخت کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…