خالق نگر(این این آئی)خالق نگر،کاہنہ وگردونواح میں چینی،دودھ،دہی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشانی میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق خالق نگر، کاہنہ اور گردونواح میں چینی،دودھ،دہی، نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں،چینی 100روپے کلو،دودھ 110روپے،دہی 120روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ نان با ئی مہنگے داموں
نان اورروٹی فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،تندوروں پر عام روٹی10روپے اور نان15روپے میں فروخت ہو رہا ہے،ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ بھی مکمل خاموش ہے، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کرداراداکرنے لگی،، شہریوں نے اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کا رروا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔