گجرات(این این آئی) گجرات میں مدرسے کے بچوں سے بھری بس پل سے نیچے گرگئی،دوطالب علم جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے۔مقامی مدرسہ کے بچے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ رحمانیہ پل کے قریب بس موٹرسائیکل سواروں کوبچاتے ہوئے نیچے جاگری، حادثے میں بس دو حصوں میں تقسیم
ہوگئی۔آدھا حصہ کٹ کر پل سے نیچے گر گیا، ریسکیو کی ٹیمیں اور ٹائیگر فورس کے جوان امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، جاں بحق ہونے بچوں کی عمریں 6 سال سے لیکر 18 سال تک بتائی جاتی ہیں۔ واقعہ کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔