پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کی اپیل مہنگی پڑ گئی، یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے مزید توسیع کی دھمکی دیدی

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی ہے، یوروپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کو31 دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، جبکہ اطمینان بخش اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع بھی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پی آئی اے کی

پروازوں پر پابندی کو31 دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کیا ہے کہ اگر 31 دسمبر کے بعد بھی پی آئی اے نے فضائی حفاظتی اقدامات کو بہتر نہ بنایا تو اس پابندی میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔اس لیے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر پابندی میں توسیع کو شہری ہوا بازی کے سیفٹی اقدامات سے مشروط کردیا ہے۔واضح رہے یوروپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں پر یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب پی آئی اے کی پرواز 8303 کے حادثے سے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے آئی۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور نے ایوان کو بتایا تھا کہ پی آئی اے کے 141 پائلٹوں سمیت 860 پاکستانی پائلٹوں نے کبھی امتحانات میں حصہ نہیں لیا اور ان کے لائسنس جعلی ہیں۔اس کے بعد یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے 30 جون کو پی آئی اے کا فضائی آپریشن6 ماہ کیلئے معطل کردیا تھا۔ فلائٹ آپریشن معطلی کا اطلاق یکم جولائی رات 12بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہوا، آپریشن معطل ہونے کے بعد پی آئی اے نے بھی یورپ کیلئے تمام پروازیں منسوخ کردی تھیں۔ یورپی یونین کے ہوا بازی و ٹرانسپورٹ کے ترجمان اسٹیفن کیر ماخر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پر حالیہ پابندی لگانے کی وجہ وزیر ہوابازی کا بیان ہے، پی آئی اے سے اڑھائی سال قبل یورپی فضائی معیارات پر بات شروع کی تھی، لیکن پی آئی اے تاحال یورپی ایجنسی کو ایئرلائن سیفٹی پر مطمئن نہیں کرسکی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…