جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کرنٹ سے ہلاکت، سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف پہلا مقدمہ درج

datetime 12  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے جھلس کرجاں بحق ہونے کے واقعہ کامقدمہ کے الیکٹرک کے سی ای او اورڈسٹری بیوشن ہیڈ سمیت 4 افسران کے خلاف قتل بل السبب کے تحت ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز سیون ایکسٹیشن میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن پرکرنٹ لگنے سے جھلس کر

جاں بحق ہونے والے نوجوان 19 سالہ فیضان ولد فدا محمد کی ہلاکت کا مقدمہ الزام نمبر 2020/543 بجرم 322 کے تحت کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی، ڈسٹری بیوشن بیڈ عامر ضیا ، سینئر سیکیورٹی آفیسر آئی بی سی ڈیفنس فہیم اور اسسٹنٹ منیجر ڈیفنس اویس کے خلاف متوفی نوجوان فیضان ولد فدا محمد کے چچا محمدفیاض ولد بابو غلام کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق متوفی کے چچا نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا حقیقی بھتیجا فیضان 10 اگست کو گاڑی کے ساتھ کراچی آیا تھا اورمنگل کی صبح بچوں کے ساتھ چہل قدمی کرنے گھرسے باہرنکلا اورصبح پونے نو بجے کے قریب انھیں کسی نے فون پر بتایا کہ فیضان کو کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن پر کرنٹ لگا ہے اور وہ موقع پر فوت ہو گیا ہے۔ اس اطلاع پر وہ جائے حادثہ پر پہنچے تورش لگا ہوا تھا اور فیضان کی لاش سب اسٹیشن میں پڑی ہوئی تھی جسے بعد میں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی فیضان کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ معلوم کرنے پر انہیں پتہ چلا کہ فیضان صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کے پاس تصویر کھینچ رہا تھا اور وہاں تھوڑا پانی موجود تھا اورسب اسٹیشن پر گیٹ بھی نہیں تھا جہاں سے کرنٹ پانی میں آیا اور فیضان کو کرنٹ لگا اور فیضان فوت ہوگیا، انھوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک حکام کی غفلت لا پروائی اور بغیر حفاظتی اقدمات نہ ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا لہذا کے الیکٹرک کے حکام خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…